Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج 26 جنوری 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں آج اتوار، 25 جنوری 2026 کو سونے کی قیمت 514,662 روپے فی تولہ 24K اور مقامی مارکیٹ میں 22K سونے کے لیے PKR 471,895 فی تولہ ہے۔

پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں برقرار ہیں کیونکہ مارکیٹ کی مندرجہ ذیل صورتحال مستحکم ہے۔ موجودہ 24K، 22K اور 21K سونے کی قیمتیں تصدیق شدہ ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، سونا پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی اضافے کا رجحان ہے، پہلی بار سونے کی فی اونس قیمت پانچ ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

چاندی کی فی اونس قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، قیمت میں چار فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی اونس چاندی 108 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے والے دن پاکستان میں سونے کی قیمت 6500 بڑھنے سے ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، فی تولہ سونا پانچ لاکھ 21 ہزار 162 روپے ہو گیا تھا۔

چاندی کی قیمت بھی ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ہفتے والے دن چاندی کی فی تولہ قیمت 10801 روپے تھی۔

GOLD PURITY

TOLA

10 GRAM

24K

Rs. 514,662

Rs. 441,240

22K

Rs. 471,895

Rs. 404,470

21K

Rs. 450,445

Rs. 386,085

20K

Rs. 428,996

Rs. 367,700

18K

Rs. 386,096

Rs. 330,930

مزیدپڑھیں: سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع میں تبدیلی کا امکان، جانیں اہم تفصیلات

یہ بھی پڑھیں