Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بارساڑھے 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)عالمی منڈی میں 211 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 5293 ڈالر ہوگئی
پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 21100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ دس گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت میں 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 271 روپے بڑھکر 11911 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،عالمی منڈی میں 211 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 5293 ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے نہروں پر کل ہنگامی اجلاس بلا لیا

یہ بھی پڑھیں