Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں فروری میں آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے سمری تیار کرلی ہے، جو 31 جنوری کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 فروری تا 15 فروری کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے، جبکہ نئی قیمتوں کی سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، تاہم پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی متوقع ہے، جو 36 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رکنی فہرست جیل حکام کے حوالے

یہ بھی پڑھیں