Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک بھر کی تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کا کوٹہ مقرر کردیا، قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

کراچی(نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر ملک بھر کی تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کے لیے سپلائی کا کوٹہ مقرر کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق تمام پمپس کو ان کی گزشتہ چھ ماہ کی اوسط فروخت کے حساب سے تیل فراہم کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مقامی سطح پر بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ممکنہ اضافے اور زیادہ منافع کے حصول کے لیے پیٹرول پمپس کی جانب سے بڑے پیمانے پر آرڈرز دیے جا رہے ہیں، یہاں تک کہ وہ پمپس بھی زیادہ ڈیمانڈ کر رہے ہیں جن کی چھ ماہ کی اوسط فروخت کم ہے۔

کمپنیوں کا موقف ہے کہ کوٹہ مقرر کرنے کا مقصد تمام پمپس کو بلا تعطل سپلائی فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے باعث عوام کی جانب سے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پیٹرولیم ڈیلرز نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں منعقد کی جائے گی جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔
مزیدپڑھیں:کیا امریکا کو ایران کے خلاف شکست ہوگی؟ چینی پروفیسر جیانگ کی پیشگوئی سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں