Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

نگہبان کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے کی تقسیم جاری

لاہور(اوصاف نیوز)رمضان نگہبان کارڈز کے ذریعے مستحقین افراد میں دس ہزار روپے تک کی امدادی رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہورمیں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ہر گھر میں جا کر رمضان کارڈز تقسیم کر رہی ہیں تاکہ ہر مستحق فرد کی بروقت مالی معاونت یقینی کی جا سکے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی مستحقین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی ہے کہ رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، حکام کے مطابق لاہور میں ابھی تک 61 ہزار سے زائد رمضان نگہبان کارڈز مستحق خاندانوں کے گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان بجلی سبسڈی منصوبہ: آئی ایم ایف نے تقریباً ایک کھرب روپے سبسڈی تجویز پر اعتراض کردیا

یہ بھی پڑھیں