Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خوشخبری!صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)کے حالیہ بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، تاہم جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی کے باعث قیمتیں اب بھی بلند سطح پر برقرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق WTI Crude Oil کی قیمت میں کمی کے بعد یہ 101.40 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ Brent Crude Oil 107.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

روئٹرز کے مطابق پیر کے روز مارکیٹ میں کمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔ تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور امن معاہدے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز میں 64 سینٹ (0.59 فیصد) کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 107.53 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ اس سے قبل جمعہ کو بھی اس میں 2.23 ڈالر کی کمی دیکھی گئی تھی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ آئل 84 سینٹ (0.82 فیصد) کمی کے بعد 101.10 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جو جمعہ کو 3.13 ڈالر کی کمی کے بعد مزید نیچے آیا تھا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا خطے میں آزاد تجارتی راستوں کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے تاکہ بحری جہاز محفوظ طریقے سے اپنی تجارت جاری رکھ سکیں۔

پنجاب کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے:مریم نواز

ادھر آبنائے ہرمز میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور جہاز رانی محدود ہونے کے باعث تیل کی عالمی سپلائی پر دباؤ برقرار ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں، تاہم دونوں فریق ابھی تک کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔

دوسری جانب OPEC+ نے اعلان کیا ہے کہ جون میں سات رکن ممالک کے لیے یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا، جو مسلسل تیسرا ماہانہ اضافہ ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث اس اضافے کے اثرات محدود رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں