Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان مہنگے پیٹرول میں سب سے آگے

علاقائی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں کے تقابلی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان(Petrol) میں پیٹرول کئی ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مہنگائی سے متاثرہ شہریوں پر مالی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں ایندھن نسبتاً کم نرخوں پر دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں پیٹرول تقریباً 370 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چین میں اس کی قیمت لگ بھگ 360 روپے فی لیٹر بتائی گئی ہے۔

اسی طرح بھارت میں پیٹرول تقریباً 302 روپے جبکہ بنگلا دیش میں 288 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان اور مالدیپ میں بھی پیٹرول کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں، جبکہ ایران میں حکومتی سبسڈی کے باعث ایندھن انتہائی کم نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

ملک میں پٹرول اتنا مہنگا آخر کیوں،وجہ سامنے آگئی،جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، ٹیکسز، لیویز اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن قیمتوں نے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں