اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکٹرک گاڑیوں کی مقبول کمپنی BYD نے پاکستان میں اپنی معروف’ الیکٹرک سیل سیڈان‘ پر محدود مدت کی خصوصی آفر کا اعلان کیا۔ کمپنی کے مطابق یہ آفر 31 دسمبر تک بکنگ کروانے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی، BYD کی نئی تشہیری مہم کے تحت صارفین کو کئی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی، ان میں گھر میں فری چارجر، چارجر کی مفت انسٹالیشن، گاڑی کا ایک سال کا سروس پیکج شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ سہولتیں مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ دی جا رہی ہیں

الیکٹرک سیل سیڈان کا پاکستان میں موجود کمپنی کی اہم ترین ماڈلز میں شمار ہوتی ہے، جو اپنی کارکردگی اور نمایاں فیچرز کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ گاڑی کی اہم خصوصیات میں 650 کلومیٹر تک کی ڈرائیونگ رینج، 82.56 kWh کا طاقتور بیٹری پیک شامل ہے۔ شہر اور ہائی وے دونوں کے لیے موزوں رینج اور کارکردگی، صرف 5.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تیز رفتار۔
مزیدپڑھیں:لندن:پی ایس ایل 11 کی اونچی اڑان،گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا
