لندن(نیوز ڈیسک)پی ایس ایل 11 کی اونچی اڑان،گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو منعقد کیا گیا ۔ لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے شرکت کی ،سرمایہ کاروں کی جانب سے 2 نئی ٹیمیں خریدنے میں گہری دلچسپی کااظہار کیا گیا ۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل لندن روڈ شو کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ۔
انہوں نے اس موقع پر لارڈز کرکٹ سٹیڈیم کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کی 2 ٹیموں کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی انتہائی مثبت اور خوش آئند ہے۔
ہم پی ایس ایل کو بڑا انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔
یہ سنگ میل صرف پی سی بی کا نہیں بلکہ پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔
مزیدپڑھیں:محکمہ خزانہ پنجاب کاسیپ سسٹم بند، آن لائن ادائیگیاں رک گئیں


