Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سعودی سرمایہ کاری وفد آج اسلام آباد پہنچے گا، وزیراعظم کل عشائیہ دیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے سعودی وفد کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری کردیا گیا، وفد آج پاکستان پہنچے گا، وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی اعلیٰ سطح سرمایہ کاری وفد آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، سعودی وفد پاکستان میں 2 راب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔سعودی وفد کیلئے عشائیہ میں وفاقی وزراء کو بھی مدعو کیا گیا ہے، سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کریگا، عسکری حکام سے سعودی وفد کی ملاقاتیں 11 اکتوبر کو متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز بھی پرسوں ہونگی، وفد کیساتھ کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہوگا۔ مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہونگے۔ سیشنز میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، کمیونی کیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے۔سرمایہ کاری کے لیے وزارت صنعت وپیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہونگے۔ سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ڈاکٹرشاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

یہ بھی پڑھیں