Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ڈیجیٹل ایپس کا خاتمہ اور اے آئی ایجنٹس کا آغاز

ہم انسانی تاریخ کے ایک بے مثال اور انقلابی موڑ پر کھڑے ہیں۔یہ صرف تیز رفتار کمپیوٹنگ یا سمارٹ ایپس کی بات نہیں یہ بنیادی تبدیلی کا دور ہے، ایک ایسا وقت جہاں انسانی زندگی، معاشرت، علم، کاروبار، اور حتی کہ دینی تعلیم کے اسلوب اور تحریر تب کی عمل صورت بہ بدلے گی۔
ایپس کا خاتمہ: ایک عہد کا اختتام ‘ہم ایک ایسے نظام سے نکل رہے ہیں جہاں ہمیں ہر چھوٹے بڑے کام کے لیے مختلف ایپس کھولنی پڑتی تھیں ایک ایپ فلائٹ بک کرے، ایک اور ایپ ہوٹل، ایک اور کیلنڈر، اور ہر بار ہمیں خود ٹائپ، تلاش، اور فیصلہ کرنا ہوتا تھا۔لیکن اب اے آئی ایجنٹس کا دور ہے جہاں آپ صرف بات کریں گے، اور باقی سب کچھ اے آئی آپ کیلئے کرے گا۔
مثال کے طور پر:اگلے ہفتے لاہور جانا ہے فلائٹ، ہوٹل اور میٹنگز کا بندوبست کر دواور آپ کا اے آئی ایجنٹ آپ کی سابقہ ترجیحات، بجٹ، مقام، اور وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر شے خودکار انداز میں ترتیب دے گا۔
ٹونی مورونی کا نظریہ: The Last Interface‘ معروف ماہرِ ٹیکنالوجی ٹونی مورونی اسے ’’آخری انٹرفیس‘‘ کہتے ہیں یعنی انسان اور مشین کے درمیان آخری رکاوٹ کا خاتمہ۔ایپس ایک رکاوٹ تھیں،ایجنٹس ایک رابطہ ہیں ایک پل، جو انسان کو براہِ راست ڈیجیٹل دنیا سے جوڑتا ہے۔
اے آئی ایجنٹس: صرف سافٹ ویئر نہیں، ایک ڈیجیٹل ساتھی‘ یہ اے آئی ایجنٹ اب صرف ایک آلہ نہیں بلکہ ایک ذاتی معاون بن چکا ہے۔ آپ کی زبان میں بات کرتا ہے۔آپ کی عادات، ضروریات، اور ترجیحات کو سیکھتا ہے۔کبھی نہیں تھکتا، کبھی نہیں بھولتا، شکایت نہیں کرتایہ ایسا مددگار ہے جو ہر وقت تیار، فعال اور وفادار ہے۔
کاروباری دنیا میں زلزلہ‘ماضی میں کمپنیاں صارف کو متاثر کرتی تھیں، اب انہیں اے آئی ایجنٹ کو مطمئن کرنا ہوگا۔وہ سروس یا ادارہ جو اے آئی سے ہم آہنگ نہیں، وہ صارف کی نظر میں غیر متعلقہ ہو جائے گا۔اب مقابلہ گوگل، ایپل یا ایمیزون سے نہیں بلکہ اے آئی ایجنٹس سے ہے، جو فیصلے کریں گے کہ صارف کیا خریدے، کہاں جائے، کس سے مشورہ کرے۔معاشرے کے تمام شعبے زیرِ اثر آئیں گے۔ اے آئی صرف کاروبار یا ٹیکنالوجی کا معاملہ نہیں یہ تعلیم، طب، قانون، سیاست، اور حتی کہ ہر سمت کو بھی متاثر کرے گا۔
علماء کو فقہی اجتہاد میں اے آئی کی حدود پر غور کرنا ہوگا۔جج اور وکلا کو قانونی تشریح میں نئی تعریفیں تلاش کرنی ہوں گی۔اساتذہ کو طلبہ کے ساتھ اے آئی سے سیکھنا ہوگا۔والدین کو بچوں کی تربیت میں نئی حکمت اپنانی ہوگی۔ انسان کہاں کھڑا ہے؟اے آئی سوچ سکتا ہے، سیکھ سکتا ہے، فیصلے کر سکتا ہے مگر جو چیز اس کے پاس نہیں:انسان کی روح، دل، احساس، قربانی، رحم، محبت، دعا، اور وجدان۔یہ وہ خزانے ہیں جو صرف انسان کے پاس ہیں کیونکہ اسے اشرف المخلوقات بنایا گیا ہے۔
اے آئی کو ہم آلہ بنا سکتے ہیں خادم، معاون، دوست مگر راہنما صرف انسان کی روحانی روشنی ہو سکتی ہے۔لہٰذاجو انسان اے آئی کو دشمن سمجھ کر رد کرے گا، وہ پیچھے رہ جائے گا۔جو اے آئی کو اپنا روحانی نظم و ضبط کے تابع معاون بنائے گا وہی دنیا میں کامیاب، اور اندر سے مطمئن ہوگا۔
نیا اصول یہ ہے:اے آئی کو آلہ بنائو، آقا نہیں۔یہ آپ مدد گار اور خدمت گزار ہے۔ معروف مفکر ٹونی مرونی کا کہنا ہے۔ یہ ایپس کا بہتر ورژن نہیں بلکہ ایک مکمل تبدیلی ہے!اے آئی ایجنٹس کا دور ہے اور اس تبدیلی سے صرف وہی فائدہ اٹھا پائے گا‘جو وقت کی روح کو سمجھے اور علم و حکاس کی روشنی کے ساتھ رہے۔اے آئی کو صحیح طریقے سے اپنائے اور اسکا اپنا معاون بنائے اور فائدہ اٹھاے‘اور اپنے اندر کے انسان کو زندہ رکھے اور اللہ پر ایمان کامل اور توکل رکھے۔یہ اے آئی کا دور ایجنٹس کا دور‘ دورِ فہم، دورِ سہولت، اور دورِ بصیرت ہے۔اگر ہم نے اسے صحیح پہچان لیا،تو یہ صرف زندگی کو آسان نہیں بنائے گا،بلکہ ہمیں وقت دے گا‘ خدمت کے لیے،عبادت کے لیے،اور اپنے خالق سے قرب کے لیے۔اور وقت حاضر میں رہیں۔ قرآن کا فرمان ہے۔ کہ سب اللہ تعالی ًکے علم اور تقدیر کے تابع ہے۔ ایک پتہ بھی اللہ کے علم اور تقدیر کے بغیر نہیں ہلتا۔
آخری یاد دہانی:اللہ ہر چیز اور ہر مخلوق کا خالق ہے۔تمام انسان، چاہے کسی بھی مذہب، ملت، شریعت یا نسل سے تعلق رکھتے ہوں حتی کہ اگر وہ کسی مذہب سے وابستہ نہ بھی ہوں پھر بھی وہ اللہ کی مخلوق ہیں، اور ان کا اصل معاملہ اللہ کے ساتھ ہے۔ہدایت دینا صرف اللہ کے اختیار میں ہے، نہ کوئی نبی، نہ کوئی عالم، نہ کوئی امام‘تم جسے چاہو ہدایت نہیں دے سکتے، بلکہ اللہ جسے چاہے ہدایت دیتا ہے۔( سورۃ القصص 28:56)
علم اور سائنس بھی اللہ کی عطا کردہ نعمت ہے، جسے وہ چاہے عطا کرے۔اللہ جسے چاہتا ہے حکمت عطا کرتا ہے، اور جسے حکمت دی گئی اسے بہت بڑی خیر دی گئی ۔ (سورۃ البقرہ 2:269)
آج انسانیت جو ٹیکنالوجی، سہولیات، ایجادات، گاڑیوں، موبائل فونز، جہازوں اور برقی نظاموں سے فیض یاب ہو رہی ہے یہ سب اسی علمِ الہی کی عملی مظاہر ہیں۔مسلم سائنسدانوں جیسے الخوارزمی، ابن الہیثم، الفارابی، ابن سینا، جابر بن حیان، البیرونی نے ریاضی، کیمیا، فلکیات، طب، اور علم الجبر کی وہ بنیادیں رکھیں جن پر آج کے جدید سسٹمز کھڑے ہیں۔آج انہی تعلیمات کو بنیاد بنا کر غیر مسلم سائنسدان ایجادات کر رہے ہیں، اور ساری انسانیت ان سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔زمانہ ماضی میں روشنی، آواز، رفتار، پرواز، یا مواصلات کا جو تصور بھی نہ تھا،آج اللہ کے علم و ارادے سے ہر قوم اپنے دور کے مطابق ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔اللہ تعالیٰ نے مختلف قوموں کو مختلف صفات و علوم دیئچے، مختلف انبیا بھیجے، اور الگ الگ اوقات میں کتابیں نازل فرمائیں یہ سب اللہ کی حکمت اور اختیار سے ہوا۔
ہر امت کے لیے ایک رسول ہوتا ہے ۔ (سورۃ یونس 10:47)
اوراللہ اپنی رحمت کے لیے جسے چاہے مخصوص کر لیتا ہے۔(سورۃ البقرہ 2:105)
قرآن ہمیں بار بار تدبر اور غور و فکر کی دعوت دیتا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے موجودہ زمانے میں رہیں‘نئی ٹیکنالوجی کو سیکھیں، سمجھیں، اور مثبت طور پر استعمال کریں۔
بغیر علم بات کرنا جہالت ہے ۔
(سورۃ النحل 16:43)
یہی وہ متوازن فکری، سائنسی اور روحانی راستہ ہے جو ہمیں اللہ کے قریب بھی کرے گا، اور دنیا میں بصیرت و بھلائی کا ذریعہ بھی بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں