Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

اچھی اور کامیاب زندگی کے آسان اصول

وقت بہت بڑا استاد ہے اکثر یہ کہا جاتا ہے- یہ بھی کہ زندگی میں کچھ بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا- زندگی کو بنانا پڑتا ہے۔خاص طور پر غریب ملکوں میں کسی کی بھی زندگی آسان نہیں۔اسے مختلف طریقوں اور عمل سے آسان بنایا جاتا ہے۔یہ بھی سچ ہے کہ ہم اپنی سوچ اور عمل سے زندگی کے کئی معاملات کو بہتر بنا سکتے ہیں جبکہ مسائل کا حل بھی ڈھونڈا جا سکتا ہے۔لہٰذا ہمیں زندگی میں صبر، تحمل اور برداشت کو لانا چاہئے جبکہ بہت سے معاملات کو نظر انداز کرنے کی عادت کو اپنانا بھی بے حد ضروری ہے-زندگی کے بہت سے امور اور روز مرہ کے بعض معمولات اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت پیچیدہ ہوتے ہیں-ہم میں سے ہر ایک کو اپنی جگہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے حالات و واقعات کے مطابق تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔ہم کئی کام کرتے ہیں۔یہ سوچا جائے یا توقع کی جائے کہ تمام کام ہماری مرضی سے سرانجام پا جائیں تو ایسا ممکن نہیں-حالات کبھی بھی کسی کے قابو یا کنٹرول میں نہیں ہوتے۔البتہ ہماری سوچ ہمارے اختیار میں ضرور ہوتی ہے۔جب ہم مثبت سوچتے ہیں تو ہمارے دل و دماغ اور جسمانی صحت پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے باعث ہماری کارکردگی میں نمایاں فرق نظر آتا ہے-دماغ میں جب کوئی منفی سوچ کارفرما ہوتی ہے تو مسائل ہی جنم لیتے ہیں۔جو ہم پر حاوی ہوتے چلے جاتے ہیں۔جس کے زیر اثر آ کر ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا پاتے-ماہرین نفسیات کے مطابق جوانی کا دور ایسا فیصلہ کن وقت ہوتا ہے جو آپ کی باقی زندگی کے لئے راہ ہموار کر دیتا ہے۔یہ بات ایک بڑی حقیقت ہے کہ ہر فرد شخصی طور پر کچھ جدوجہد کرتا ہے۔تاہم اس سے آگے بڑھنے کی تگ و دو اور کوشش بھی کرتا ہے۔اپنے آپ کو چیلنج کرنا ہی کسی کو ایک بہتر اور کامیاب زندگی کی طرف لے جاتا ہے۔بہتری کے لیئے کوئی تبدیلی کبھی آسان نہیں ہوتی مگر اس کے لیئے کی جانے والی کوشش ضرور اہم اور قابل قدر ہے-سننے میں چاہے بہت مشکل لگتا ہو مگر اس دور میں کچھ چیزیں، عادتیں یا تبدیلیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو اپنا کر آپ آگے (مستقبل) کی زندگی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اپنے خوابوں اور مقاصد کے حصول کا پہلا قدم اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ آپ ایک انسان ہیں۔ آپ پرفیکٹ نہیں۔سب کچھ تنہا نہیں کر سکتے-ہمیشہ حقیقت پسندانہ سوچ رکھیں-خود پر اتنا دبائو نہ ڈالیں کہ چلنا بھی مشکل ہو جائے۔ خود پر یقین رکھیں کہ آپ اپنی بساط کے مطابق کام کر سکتے ہیں۔ناکامی بھی آ جائے تو گھبرایئے مت۔اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں۔مقاصد طے کر لیں اور زندگی کے سفر کو پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ جاری رکھیں۔
روزمرہ کے معمولات میں ہزاروں چیزیں آپ کی توجہ چاہتی ہیں۔بہت سے چیلنج ہیں جو آپ کے سامنے ہوتے ہیں-لیکن بہتری کے لیئے کبھی کوئی تبدیلی آسان نہیں ہوتی۔سننے میں چاہے مشکل لگتا ہو مگر دورِ حاضر میں کچھ چیزیں، عادتیں یا تبدیلیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو اپنا کر آپ ایک اچھی اور بہتر زندگی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔اپنے خوابوں اور مقاصد کے حصول کا پہلا قدم اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ آپ ایک انسان ہیں۔آپ پرفیکٹ نہیں، سب کچھ تنہا نہیں کر سکتے۔اپنی ناکامی سے کبھی نہ گھبرائیں۔غلطیوں کا اعتراف کریں-مقاصد طے کریں اور زندگی کے اس سفر سے ہمیشہ لطف اندوز ہوں-ماہرین نفسیات کے مطابق جوانی کا دور ایسا فیصلہ کن وقت ہوتا ہے جو آپ کے مستقبل کی راہ ہموار کردیتا ہے-اپنے خوابوں اور مقاصد کے حصول کا پہلا قدم اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ آپ ایک انسان ہیں-ساری چیزیں آپ کے اختیار میں نہیں۔تاہم جدوجہد اور کوشش کرنا آپ پر لازم ہے۔جدوجہد اور کوشش سے ہی منزل مل سکتی ہے۔کیسے بھی حالات ہوں،جتنی چاہے مشکل آ جائے کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔آگے بڑھنے کا سفر پوری تندہی کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے-سادہ زندگی ہزاروں مسئلوں کا حل ہے۔روزمرہ کے معمولات میں ہزاروں ایسی چیزیں ہیں جو آپ کی توجہ چاہتی ہیں۔گھر اور دفتر کے کام،کاموں کی ترتیب اور ان کے لئے وقت نکالنا، رشتے داروں یا لوگوں سے ملنا جلنا اور بھی دیگر کام اور معمولات۔ایک بات ذہین میں رکھ لیں۔آپ اس وقت تک کچھ نہیں کر سکتے۔جب تک آپ کے ذہن میں یہ خیال واضح نہ ہو کہ زندگی، رشتوں اور ماحول کو سادہ کیسے بنانا ہے۔اس کے بعد ہی آپ کو ذمہ داریوں کے بوجھ میں کمی کا احساس ہو گا۔زندگی گزارنے کے لیے ہم بہت سے کام کرتے ہیں۔میل جول رکھتے ہیں۔خریداری یا ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں۔مگر کسی بھی معاملے میں انتہا پسندی زندگی کے ہر پہلو کو تباہ کر دیتی ہے۔بس اپنے فہم سے کام لے کر کسی بھی حوالے سے جنون جیسے رویے اور سوچ سے اجتناب کریں۔جتنا کماتے ہیں اس سے کم خرچ کریں۔غذا پر دھیان دیں تو یہ زندگی آپ کی شکر گزار ہو گی۔
اگر آپ لوگوں سے غیر معمولی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں تو کبھی بھی مطمئن نہیں ہو پائیں گے-ماہرین کا کہنا ہے اگر ایک پرسکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو کبھی دوسروں سے توقعات وابستہ نہ کریں-زندگی سادہ اور اپنے طریقے سے جئیں۔عمر گزرنے کے بعد آپ کے ہاتھ سے نکل جانے والا موقع کبھی واپس نہیں آتا-زندگی ایک سفر ہے۔جس کی کوئی منزل نہیں۔ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کو اپنی بقا کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوتا ہے۔اس لیے کچھ خراب ہونے پر اس کے نتائج پر بالکل بھی توجہ نہ دیں۔کیونکہ جب آپ منفی نتائج کے بارے میں سوچیں گے تو ہمیشہ آپ کے ذہن میں منفی سوچ پیدا ہو گی-زندگی میں کامیابی اور ناکامی دونوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے اس لیے آپ کو کھلے دل سے ان کا سامنا کرنے کے لیئے تیار رہنا چاہیے-اگر آپ اپنے قریبی تعلق داروں سے اپنی سوچ کے مطابق سلوک روا رکھیں گے تو آپ کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مثال کے طور پر آپ کو فون کرنا پسند نہیں۔اس خیال کے تحت آپ کال نہیں کرتے۔ہو سکتا ہے دوسری جانب کوئی دوست یا رشتہ دار آپ جیسی یہ سوچ نہ رکھتا ہو۔آپ جب رابطہ توڑیں گے تو وہ خیال کرے گا کہ آپ کو اس سے کوئی انس اور سروکار نہیں۔لہٰذا تعلق میں دراڑ پیدا ہو گی-آپ کے مابین فاصلے کافی بڑھ جائیں گے-آپ ہمیشہ احساس مند بننے کی کوشش کریں-دوسروں کے لیے اپنا دل بڑا رکھیں، ان کی ضروریات کا خیال کریں۔اچھے سلوک کو معمول بنا لیں۔اس رویے اور برتائو سے آپ کو جو قدرتی خوشی ملے گی۔الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی-ماضی میں کیا ہوا، اس بارے سوچنا بند کر دیں۔مستقبل میں کیا ہونے والا ہے؟ اس سے متعلق بھی فکر مند نہ ہوں-حال پر توجہ دیں۔جس میں آپ موجود ہیں اور اسے بہتر بنانے کے سعی کریں-یہ بھی ذہن نشین رکھیں کہ آپ کی شخصیت وہ ہے جو آپ دن بھر سوچتے ہیں۔آپ کی سوچ اور خیالات منفی ہوں گے تو زندگی میں کچھ زیادہ اچھا ہونے کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔اس کے مقابلے میں مثبت سوچ، ناکامی کو بھی کامیابی میں بدل سکتی ہے۔ایک بار اپنی سوچ کو مثبت بنا کر دیکھیں۔آپ مثبت سوچ کے اس جاود سے خود حیران رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں