Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بھارتی فالس فلیگ سازش

(گزشتہ سےپیوستہ)
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس فالس فلیگ منصوبہ بندی کا مقصد صرف پاکستان پر الزام عائد کرنا نہیں تھا بلکہ عالمی اداروں، میڈیا اور دیگر ممالک کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان خطے میں غیر مستحکم عنصر ہے۔ تاہم پاکستانی اداروں کی پیش بندی نے اس خطرناک کھیل کو خاک میں ملا دیا۔ یہ پیشرفت نہ صرف پاکستانی اداروں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی ایک واضح اشارہ ہے کہ پاکستان کے حساس ادارے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ملکی دفاع صرف مسلح افواج ہی نہیں بلکہ بروقت اور پیشگی اقدامات کے ذریعے بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ بھارت کی فالس فلیگ منصوبہ بندی کا بے نقاب ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف پاکستان کی داخلی سیکیورٹی کے لیے اہم ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو محفوظ رکھنے میں بھی ایک بڑا قدم ہے۔ پاکستان کی بروقت اور مضبوط دفاعی حکمت عملی کی بدولت خطے میں امن قائم رکھنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں اور دشمنوں کے مذموم منصوبے مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔ اہلِ پاکستان کے لیے یہ بات سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ پاکستان کے ادارے ہر لمحہ ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے چوکس ہیں۔
پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنا خون بہانے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ یہ جذبہ مملکتِ خداداد کے وجود میں آنے کے ساتھ ہی اہلِ پاکستان بالعموم اور افواجِ پاکستان میں بالخصوص موجزن ہے۔ یہی جذبہ بھارت سے حجم میں کئی گنا چھوٹے پاکستان کو بھارت پر برتری دیتا ہے۔ بھارت بار بار ہزیمت اٹھانے کے باوجود بھی اپنی غلیظ حرکتوں سے باز نہیں آتا اور نہ ہی مستقبل میں اس کا کوئی امکان نظر آتا ہے۔ کیونکہ بھارت خطے میں جس بالادستی کے خبط میں مبتلا ہے خاص طور پر ۲۰۱۴ سے جب سے مودی اور ہندوتوا بی جے پی بھارت میں برسراقتدار آ چکے ہیں نہ صرف اکھنڈ بھارت کے خبط میں اضافہ ہوا بلکہ بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ آویزاں کر کے اس کا کھلے عام اظہار بھی کیا گیا ہے۔ یہ اکھنڈ بھارت کا خبط ہی ہے جو بھارت کو چین نہیں لینے دیتا۔ مگر اس خبط کو پورا کرنے کے لیے وہ جوان جذبہ درکار ہے جس سے بھارتی کوسوں دور اور ۲۴ کروڑ پاکستانیوں کے دل بھارت کو ہر حال میں اسی کی زبان میں جواب دینے اور سبق سکھانے کے جذبوں سے مچل رہے ہیں۔ ۲۷ فروری ۲۰۱۹ اور مئی ۲۰۲۵ اس کی بہترین مثالیں ہیں۔ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کرنے کے ڈرامے کے پیچھے مشرق وسطیٰ میں الگ تھلگ ہونے اور دیوار کے ساتھ لگنے کی ایک بڑی وجہ بھی ہے۔ اس آگ کو بجھانے میں پاکستان ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جس کا اعتراف امریکی حلقے بھی کر رہے ہیں کہ پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتیں، غیر جانبدار تجزیہ کار اور صحافی مودی کی لعن و طعن کرتے ہوئے اس خطے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کردار، بھارت کے پس منظر میں چلے جانے اور اس کا قصور مودی پر ٹھہراتے ہیں۔ ایسے میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھارت اب مظلوم بننے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ یہ بھارت کے گودی میڈیا اینڈ کمپنی کی شرمناک حکمت عملی کا حصہ ہے۔ پاکستان کی انٹیلی جنس کی یہ کامیابی صرف ایک سازش کا انکشاف نہیں بلکہ قومی خودداری اور دفاعی طاقت کا اعلان ہے۔ بھارت جتنی بھی چالاکی سے کام لے مگر پاکستان کے حساس ادارے ہر وقت چوکنے اور تیار ہیں۔ یہ وہ حقیقت ہے جو بھارت کو ہر بار ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کی مستعدی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کے خلاف غیر قانونی اقدامات کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ کیونکہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ہر لمحے چوکس اور موثر ہیں۔ اس کامیابی سے خطے میں امن کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ دشمنوں کے مذموم منصوبے مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے اداروں کی یہ بروقت کارروائی نہ صرف ملکی دفاع کو مضبوط کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک ذمہ دار اور پرامن ملک کے طور پر بھی پیش کرتی ہے۔ اہلِ پاکستان کو فخر ہے کہ ان کے ادارے ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت کی فالس فلیگ منصوبہ بندی کا بے نقاب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کسی بھی سازش سے متاثر نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں