Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

لندن (ویب ڈیسک)پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کےلیے پی ایس او اے ایس پی شہر بانو کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کوپاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔
مزیدپڑھیں :عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
وزیرداخلہ نے متعلقہ حکام کو اوورسیزپاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنےکا حکم دیدیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کونارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، مقرر کردہ مدت میں پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کیخلاف ایکشن لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں