کراچی (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مون سون کا نیا اسپیل کا امکان جس کے دوران 100ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔ نیا مون سون سپیل اتوار سے بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 4سے7اگست کے دوران شہر میں ایک سے دو اسپیل تیز بارش ہوسکتی ہے۔ شہر کے اکثر مقامات پر 40سے 60ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند مقامات پر 100ملی میٹریا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔
سب سے زیادہ کیماڑی میں 41ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف مسرور بیس پر20 ملی میٹر، صدر اور قائد آباد 19 ملی میٹر، اورنگی ٹاون 18.2 ملی میٹر، کورنگی 16.2 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز ٹو 14.7 میٹر، اور پی اے ایف فیصل بیس می 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بھر میں 6 اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان ، الرٹ جاری
