Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ 6 اگست2025 ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا ؟ جانئے

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے کسی اہم معاملے میں بڑی اچھی خبر ملنے کا امکان ہے اور جس بھی پریشانی میں مبتلا تھے اس سے بھی نکل سکیں گے کسی جانب سے رقم ملنے کا چانس بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے وہ اب تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے اور ایسی جگہ سے رزق کا بندوبست ہوگا کہ عقل حیران رہ جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کا ایک بڑا مسئلہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے جو خوف دماغ میں موجود ہے اس کو اب نکال دیں اور اپنے سارے معاملات ایک طرف رکھ کر روزگار کو دیکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک دوست نے اپنے لئے آپ سے مدد مانگنی ہے۔ صرف جائز کام میں ہاتھ ڈالیں اور کسی بھی طرح اپنا نام سامنے مت لائیں۔ حالات اب تھوڑے سے بہتر ہو رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک طرف سے رقم کا حصول بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ پچھلے کافی دنوں سے مالی معاملات کو لے کر پریشان تھے۔ اب انشاءاللہ تیزی سے اس سے نکل سکیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑے اہم مسئلے کا حل ہونا انشاءاللہ اب بہت قریب ہے اور جس طرف سے بھی آپ کو روزگار کے حولے سے کوئی پیشکش آئے اس کو فوری پکڑلیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو لے کر پریشان ہیں جو نہیں ہو رہا تھا وہ انشاءاللہ اب اس کام کو تیزی سے ہوتا ہوا دیکھ سکیں گے۔ آج کا دن بڑا اہم ثابت ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے لئے ضروری ہے کہ اپنی زبان ہر معاملے میں بند رکھیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں اس کا کسی سے زکر نہ کریں۔ تب جا کر کچھ کامیابی ملنے کی امید ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی شخص کے سامنے ملکر کوئی کام کرنا چاہ رہے ہیں۔ وہ ایسا نہ کریں نقصان ہوگا جو کرتا ہے اپنا کرتا ہے او رآپ کا ایک اہم مسئلہ آج حل ہو جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
چند اہم معاملات میں بڑی پیشرفت ہوگی جس بھی معاملے کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے ہیں وہ بڑے آرام سے حل ہو سکتا ہے۔ بس آپ کی توجہ درکار ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک مسئلہ گلے پڑا ہوا ہے جو حل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ آپ کو چاہیے کہ آج اپنے تمام کام چھوڑ کر اس پر توجہ دیں اور اولاد کے اوپر خاص نگرانی کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کیوں وقت کی قدر نہیں کر رہے۔ ایسے مواقع باربار نہیں آتے ۔ آپ کی ذرا سی لاپرواہی آپ کے راستے کی رکاوٹیں بڑھا رہی ہیں۔ اپنی زندگی کے لئے اب سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

مزید پڑھیں۔22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوگیا تھا: مشاہد حسین

یہ بھی پڑھیں