Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد نے اب روزگار کو بدلنا ہے اور نیا سلسلہ بنانا چاہتے ہیں وہ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں ان شاءاللہ کامیابی ملے گی۔ آج ایک بڑی پریشانی بھی ختم ہو گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ اپنے گھریلو ماحول میں کافی دِنوں سے کشیدگی دیکھ رہے ہیں اُن کو ریلیف ملتا نظر آتا ہے اور جس بھی طرف سے کسی بات کی اُمید تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اولاد پر نظر رکھیں اور خدا کے لئے اپنے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں بعد میں ورنہ بڑا ہی پچھتاوا ہو گا اِس وقت حالات کا قدم عمر بھر پر بھاری ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو بھی آپ کی ذہنی پریشانی ہے وہ ایسی نہیں جس کا کوئی حل نہ ہو،ان دِنوں کوئی ایسا سلسلہ بن سکتا ہے جس سے آپ کے سارے دُکھ درد دُور ہو جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب وہ کام کرنا پڑ سکتا ہے جو مزاج کے خلاف ہو۔آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے اس لئے صبر شکر کے ساتھ چلیں اور اپنوں سے بھی محتاط رہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
خاندانی جھگڑے عروج پر ہیں اس وقت آپ کی ذرا سی غلطی آگ پر تیل کا کام کرے گی۔ آپ کو چاہئے کہ خود کو ان سے دور رکھیں، درگذر سے کام لیں۔ اِدھر دیکھیں بھی نہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب استخارے کی مدد سے چلنے کی اشد ضرورت ہے اس طرح قدم اٹھایا تو نقصان ہو گا، حالات آپ کے حق میں نہیں ہیں کسی طرح کا بھی رسک ہر گز نہ لیں تو بہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج آپ کو صبح سے ہی بہتری حاصل ہونے کا بڑا امکان ہے آپ اللہ کا نام لےکر اپنے مقصد کی طرف پیش رفت کریں اِن شاءاللہ بڑا فائدہ ملے گا اور ایک بڑا مسئلہ حل ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ سر پر پڑھ سکتا ہے آپ کسی بھی قسم کی ٹینشن نہ لیں ، پر بڑی جلدی اُتر جائےگا۔ اس وقت حالات تھوڑے سے آزمائشی ہیں صدقہ دے کر چلیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو جس مسئلے نے تنگ کیا ہوا ہے اب وہ بڑی تیزی سے حل ہوتا ہوا دکھائی دے گا اور جس بھی مسئلے کی وجہ سے اولاد کی صورتحال قابل غور ہے وہ بھی حل ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اُن کو ہر گز قریب نہ آنے دیں جو آپ کو ماضی میں نقصان دے چکے ہیں اِس وقت صورتحال بہتر نہیں ہے دوبارہ اُسی طرف سے کوئی بڑی سازشیں ہونے کا خطرہ بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ غلط انتخاب کر رہے ہیں ایک بار اچھی طرح غور توکریں آپ کو سب کچھ معلوم ہو جائےگا ان دِنوں آپ کی تھوڑی سی جلد بازی پھر ایک بار صورتحال خراب کرنے کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں