Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی پوزیشن انشاءاللہ بہتری کی جانب جا رہی ہے اس لئے آپ اپنی پوری توجہ اس پر دیں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو بہت مالی فائدہ حاصل ہو گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دِنوں سے پریشان تھے وہ اب انشاءاللہ بہتری کی جانب جا سکیں گے اور کسی بھی معاملے میں جو پریشانی چل رہی تھی وہ تو آج ہی ختم ہو سکے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اِس وقت گھریلو ماحول میں کچھ کشیدگی کے اشارے مل رہے ہیں آپ تھوڑی سی توجہ دیں انشاءاللہ وہ ٹھیک ہو جائیں گے غصے کے بجائے حکمت سے کام لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں آپ کی جانب سے روزگار میں بہتری کے انشاءاللہ اشارے موصول ہوں گے اور جو قرض لینا ہے یا دینا ہے اس میں بھی بہتری آنے کی اُمید نظر آتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ پریشان نہ ہوں،ان دِنوں آپ سے بحکم اللہ مشکل وقت ضرور ہے مگر وہ مل جائے گا آپ ثابت قدم رہیں صدقہ دیں اور یا حیی ّ یا قیوم کا وِرد جاری رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کس طرف جا رہے ہیں آپ کو کیا ہو گیا ہے، کیوں دماغ سے کام نہیں لیتے،ان دِنوں تو آپ کی طرف سے کی گئی ہر کوشش انشاءاللہ ضرور رنگ لائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو صحت کا صدقہ دینا ہو گا اور خانگی معاملات پر خاص توجہ دیں وراثتی امور بھی توجہ مانگ رہے ہیں جو لوگ کافی دنوں سے بیمار ہیں وہ اپنی نظر اتاریں بس۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اُن لوگوں کے پھر قریب ہو رہے ہیں جو ماضی میں دھوکا دے چکے ہیں اور آج کا دن آپ کو خاص طور پر اپنے مال و عزت کی حفاظت کا مشورہ دے رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے دِل سے نفرت کو نکال دیں اور بدلہ نہیں لینا بلکہ معاف کرنے کا سوچنا ہے اس سے آپ کے بھی بند راستے انشاءاللہ کھل جائیں گے بہرحال آج اپنی اصلاح کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ روزگار کےلئے بیرون ملک سفر کرنا چاہ رہے ہیں اللہ کا نام لے کر تیاری کر لیں اور جن لوگوں نے یہاں اپنا کام شروع کرنا ہے وہ اب بسم اللہ کریں اللہ مدد دے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج ایک مشکل صبح ہی انشاءاللہ حل ہو جائے گی اور جس بات کی فکر ہے اس سے نکل بھی جائیں گے۔آج کا دن مالی لحاظ سے بھی اچھی خبر دے کر جائے گا، فکر نہ کریں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جس بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہاں سے انشاءاللہ نکلنے کے اسباب بن جائیں گے آج شام تک ہی آپ اپنے لئے کوئی اچھی خبر سن سکیں گے فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں