Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دِنوں آپ کی مالی پوزیشن میں خاطر خواہ بہتری آنے کا امکان ہے اور جس طرف کافی عرصے سے رقم بلاک تھی اُس کی واپسی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے اور بھی اچھی خبر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں اختاف والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ کو بڑا ہی محتاط ہو کر چلانا ہو گا اور حکم سے قدم اٹھائیں گے تو معاملات ہاتھ میں رہیں گے ورنہ مسئلہ ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں جن سے نکلنا ان کو بے حد مشکل لگ رہا تھا وہ اب انشاءاللہ غیبی مدد کے ساتھ ان سے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو کس بات کی فکر ہے ایساکچھ نہیں جو نقصان دے سکے آپ کو بس ذہنی ٹینشن ہے جسکی وجہ سے الٹی سیدھی باتیں دماغ میں آتی رہتی ہیں آج صدقہ دیں اور معروف رہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی قسم کی بیماری یا بندش میں ہیں وہ انشاءاللہ بڑی جلد اس سے نکلنے میں کامیاب ہوںگے اور جو راستہ بند تھا وہ آج کھلنے کی بڑی اُمید بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس بات کی فکر ہے اس معاملے میں اب کچھ بھی نہیں ہے، آپ پریشان نہ ہوں آپ کو خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ سب کچھ ٹھیک ہے آج اچھا دن رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جس شخص نے کافی دِنوں سے تنگ کیا ہوا تھا اب وہ خودبخود یہاں سے بھاگ جائے گا اور جس کی وجہ سے آپ کو آج سکون کا سانس نصیب ہوگا اچھا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو کسی کی باتوںمیں آ کر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرنی چاہئے اور ابھی جب تک دوسرا کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا آپ کو کوئی بھی قدم ہر گز نہیںاٹھانا،یاد رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں اور اپنے دماغ کو بھی صاف رکھیں آپ کی نظروں نے جس قدر پاک رہنا ہے اتنا ہی فائدہ ہو گا آپ کو آج اپنوں سے بھی بچ کر رہنا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو جس بھی طرف سے رقم ملنے کا پورا امکان تھا وہ ابھی پورا نہیں ہو گا اور آج جو چل رہا ہے وہ اللہ کا شکر ادا کر کے رکھ لیںاور ابھی انتظار کریں اپنے وقت کا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو آج صبح سے ہی انشاءاللہ اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جو مقاصد ہیں آپ کو اب اُس طرف پیش قدمی کی بہت ضرورت ہے فائدہ ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ پھر کسی بدنظری کا شکار دکھائی دے رہے ہیںاور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ماسوائے ناکامی کچھ نہیں ملتا ان دِنوں صرف اپنی نظر اتاریں صدقہ بھی لازمی دیں۔

یہ بھی پڑھیں