Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کسی اہم فیصلے کی طرف جا رہے ہ یں جو مستقبل کے حوالے سے ہو گا اور آج کا اٹھایا قدم آپ کے لئے بڑے شاندار سلسلے لا سکتا ہے حکمت عملی سے چلیں اب۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو رکاوٹ کافی دِنوں سے محسوس کر رہے تھے انشاءاللہ وہ آج ختم ہو سکے گی، اور بھی طرف سے مخالفت چل رہی ہے وہ بھی اب اپنے خاتمے کی جانب ہے فکر نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں اگر اسی طرح معاملات چلتے رہے تو اپنے لئے بڑے مسائل پیدا کر لیں گے ان دِنوں آپ غلط راستے پر ہیں اپنی اصلاح کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس جگہ غلط ہیں ،مگر اس کے باوجود آپ بار بار وہی غلطی کر رہے ہیں اگر باز نہ آئے تو اس کے بڑے ہی سخت نتائج سامنے آ سکتے ہیں خیال رہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب ایک موقع مل رہا ہے اپنے مستقبل کو سنوارنے کا اور اگر آپ نے اسے بھی گنوا دیا تو شاید پھر برسوں انتظار کرنا پڑے۔آج بہت کچھ سامنے آنے کا امکان ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی پر بھی اعتبار نہ کریں، اب حالات ویسے نہیں ہیں کے اپنی من مانی کرتے رہیں۔ان دِنوں آپ کے لئے صرف وقت کے مطابق قدم اٹھانے کا مشورہ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
خود کو دوسروں کی نظروں میں بڑا ثابت کرنے کے لئے جھوٹ مت بولیں۔ عزت صرف میرے اللہ کے پاس ہے آپ ثابت قدم رہیں وہ عزت سے نواز دے گا انشاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو کوئی مسئلہ تو ہے کوئی نظر وغیرہ تو ہے ورنہ یوں اچھے بھلے چلتے ہوئے ہر کام بگڑ کیوں جاتے ہیں استخارے کی مدد لیں اور کچھ اپنے معاملات بھی چیک کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج ایک اچھا اور روحانی حوالے سے مددگار دن ہے آپ جس بھی کام میں اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اسکے ہونے کے امکانات روشن ہیں فکر مند نہ ہوں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو کچھ آپ کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے وہ اب واپس تو آنے سے رہا۔ البتہ اب آپ کو صرف آگے کا سوچنا ہے اور کوشش کرنی ہے اب کوئی فیصلہ لےکر زندگی کی گاڑی چلائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جب تک صورتحال آپ کے قابو میں تھی تب تک مسئلے نے زیادہ تنگ نہیں کیا اب ایسا لگتا ہے جیسے کنٹرول آپکے ہاتھوں سے نکل گیا ہے اسلئے صدقہ دیں اور خاموشی اختیار کریں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی درد سے گذر رہے ہیں انشاءاللہ ان کا ازالہ ضرور ممکن ہو سکے گا آپ کو اب وہ بھی ملے گا جو سوچ میں بھی تھا بس تھوڑا صبر سے کام لینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں