ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی آج ایک پریشانی بحکم اللہ ختم ہو گی آپ جس بھی مسئلے میں کیوں نہ ہوں یہاں سے نکل جانے مےں کامیاب ہوںگے اور آپ کی مالی پوزیشن اب بہتر ہونے جا رہی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی عرصہ سے کسی قانونی معاملے یا مقدمے بازی کا شکار تھے اُن کی آپسی صلح ہو جانے کی اُمید ہے پھر معاملہ باہر ہی حل ہو جائے گا آج بہرحال اچھا دن ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
گھریلو ماحول میں ٹینشن انشاءاللہ ختم ہو گی جس بھی پریشانی میں تھے اور کوئی حل دکھائی نہیں دے رہا تھا وہ اب غیر متوقع طور پر حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
موجودہ حالات اب تیزی سے بدلیں گے اور انشاءاللہ اس میں آپ کے لئے بہتری ہے جو لوگ عرصہ دراز سے کسی کوشش میں لگے تھے وہ اس میں کامیاب ہوں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اس وقت اپنے ماضی کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں ہے جو ہو چکا وہ بدل تو نہیں سکتے، مگر اب جو ہونے جا رہا ہے اللہ کی رضا سمجھ کر اُس کو قبول کر لینا چاہئے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی ایک پریشانی کم ہو گی جو اپنوں کی مخالفت کی وجہ سے تھی اور آپ کو ابھی مزید صدقہ دینے کا مشورہ ہے، غلطی نہیں کرنی اب اور دِل کی بات بھی کسی سے نہیں کرنی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں آپ کو بدنظری کا سامنا ہے اس کی وجہ سے بار بار مختلف کاموں میں رکاوٹیں آ جاتی ہیں ان دِنوں آپ کو اپنی نظر اتارنی ہے دو بھوکوں کو کھانا بھی کھلائیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں اللہ نے چاہا تو مکھن میں سے بال کی طرح نکل آئیں گے اور جو بھی دردِ دوسروں سے ملا ہے اُس کے لئے اللہ ہی کافی ہے بس۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے اندر کے لالچ کو ختم کر دیں اور خاموشی سے چلیں اگر کوئی شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تو وہ اُلٹا آپ کے گلے پڑ جائے گا اس وقت صاف راستہ بہتر ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوہری شخصیت کا حامل شخص آپ کو چکر دے رہا ہے آپ کی قسمت اچھی ہے جو بچ رہے ہیں ان دِنوں صدقہ دیں اپنی نظر اتاریں۔ یا حیی ّ یا قیوم کا ورد بے حد ضروری ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کوئی انجان جگہ سے مدد مل سکتی ہے اور برسوں پرانے دوست سے ملاقات بھی ہو گی جن لوگوں نے اپنے راستے بدل لئے تھے وہ دوبارہ زندگی میں آنے کی کوشش میں ہیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ نے چاہا تو آج کافی دِنوں کے بعد اہم خوشخبری مل سکے گی جس بات کا خطرہ تھا وہ ٹل گیا ہے اب روزگار کے بھی بہترین مواقع سامنے آنے کی امید بن گئی ہے۔


