ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ان معاملات سے دور رہنے کی کوشش کریں جن کا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ورنہ سب کچھ آپ کے اوپر آجائے گا اور پھر آپ کا یہاں نکلنا ناممکن ہوگا۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں کچھ تبدیلیوں کے آنے کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔ یہ برسوں کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ آپ اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں ورنہ آپ کے لئے دوبارہ ایسا وقت جلد لوٹ کر نہ آ سکے یہ خیال رہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مالی حوالے سے انشاءاللہ یہ ہفتہ بے حد شاندار ثابت ہوگا اور آپ کو قرض دینے اور لینے کے حوالے سے نجات ملے گی۔ جن لوگوں کے رشتے وغیرہ میں عرصہ دراز سے بندش چلی آ رہی ہے وہ بھی ٹوٹ جائے گی۔ اب ان کی بات تیزی سے آگے بڑھے گی۔ جو لوگ کسی جرم کی سزا اگر کاٹ رہے ہیں تو انشاءاللہ ان کی رہائی کا سبب بھی پیدا ہو سکے گا اچھا ہفتہ شروع ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ بھی بار بار اسی جگہ جاتے ہیں جہاں سے آپ کو دھوکے فراڈ اور دکھ ملے ہیں۔ یہ ایک مسئلہ ہے آپ کے ساتھ، آپ کو چاہیے کہ ان لوگوں سے دور رہیں مگر آپ کا دل نہیں مانتا اور اس بار اگر نقصان ہوا تو وہ ناقابلِ تلافی ہوگا۔ یہ بڑی وارننگ ہے، البتہ روزگار کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں اور مالی معاملات میں خاطر خواہ بہتری آنے کی بھی بڑی امید موجود ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک راستہ بند ہوا تو کیوں پریشان ہیں۔ اللہ پاک اور سو راستے کھول دیں گے۔ اس وقت حالات آپ کے حق میں ہیں۔ آپ کو ان تمام مسائل سے نجات ملے گی جو عرصہ دراز سے آپ کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔ جن لوگوں نے اپنی زندگی میں کچھ کرنا ہے وہ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں۔ اچھا وقت بار بار نصیب میں نہیں ہوتا۔ اس وقت کی قدر کریں اور فضول کام چھوڑ دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ کم ہوگا۔ آپ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں اس سے نکل سکیں گے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے ان کے لئے انشاءاللہ اس کے بند دروازے کھل جائیں گے اور جس کام پر برسوں سے رکاوٹیں تھیں وہ کام اب ہونا شروع ہو جائے گا۔ اب وہ لوگ بھی زندگی سے خودبخود نکل جائیں گے جو تنگی و پریشانی دیئے ہوئے تھے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
یہ ہفتہ روزگار کے حوالے سے بڑا اہم ہے۔ آپ اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں اس میں فائدہ ہی ملے گا اور جن لوگوں کو کسی بیماری بندش وغیرہ نے تنگ کیا ہوا تھا وہ اس میں سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ اب حالات بدل رہے ہیں۔ اچھے دنوں کا آغاز ہے اپنی پوری توجہ اس طرف دیں گے تو زندگی کو بدلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک بار پھر صورتِ حال میں غیر متوقع تبدیلی آرہی ہے جو انشاءاللہ آپ کے حق میں بہتر ہوگی ۔ آپ کو ایک دو دن میں خودبخود اندازہ ہو جائے گا جس طرف سے بھی رکاوٹیں چل رہی تھیں وہ اب ختم ہو سکیں گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ آپ کو اب موقع مل رہا ہے حالات کو اپنے حق میں کرنے کا فائدہ اٹھائیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ بدنظری کے اشارے مل رہے ہیں۔ آپ کو اس وقت اس کی وجہ سے شاید رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اپنی نذر اتاریں، صدقہ دیں، راشن کی صورت میں اور روزانہ صبح سو رئہ بقرہ کی تلاوت اونچی آواز میں ضرور لگادیا کریں اپنے گھر میں یا کاروباری مقام پر۔ انشاءاللہ چند دنوں میں سب مشکلات ختم ہو جائیں گی اور بند راستے کھل جائیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی توجہ فضول کاموں میں لگتی ہے۔ موبائل کی جان چھوڑ دیا کریں۔ آپ اس کو ہاتھ میں پکڑ کر اپنی نظروں کی حفاظت نہیں کر پاتے۔ گناہ گار ہو رہے ہیں ، توبہ کریں اور ان کاموں سے بچیں، ان دنوں صرف روزگار کے معاملات کو دیکھیں، آپ کو اس میں بڑا فائدہ ہوگا، کاروباری حضرات اب سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی حاصل کر سکیں گے اور نیا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک پرانی خواہش اب جلد پوری ہونے والی ہے جو لوگ کسی سلسلے میں کافی دنوں سے کوشش میں تھے، انشاءاللہ ان کو بھی اچھی خوشخبری مل سکے گی اور جو رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے وہ بھی اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ ان دنوں مالی معاملات میں بہتری کا امکان ہے اور جس کوشش میں آپ لگے ہوئے ہیں وہ بھی کامیاب ہو گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
خود حالات بدلنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کو چاہیے کہ اب سب معاملات اللہ کے حوالے کر دیں اور دعا کریں کہ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ فیصلہ صادر فرما دے۔ اس طرح آپ کو قدرتی غیبی مدد حاصل ہوگی اور جو سلسلہ پردہ¿ غیب سے آئے گا وہ زیادہ جاندار اور شاندار ہوگا ۔جو کام آپ کررہے ہیں لگتا تو ہے کہ اس میں کسی قسم کی تبدیلی آنے والی ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ فکر نہ کریں۔ آپ برسوں کے بعد مشکلات سے نکلنا شروع ہوئے ہیں۔ اب تیزی سے بحکم اللہ دن بدلیں گے اور جو خواہش دل میں رہ گئی تھیں ایک ایک کرکے انشاءاللہ سب پوری ہوں گی۔ اس وقت بڑی رقم کسی جانب سے آپ کے ہاتھ میں بھی آسکتی ہے اور ایک بڑے مقاصد میں کامیابی ملے گی۔ قانونی معاملات بھی حل ہوں گے۔


