ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو بھی لوگ اپنے گھریلومعاملات کو لےکر سخت پریشان ہیں انشاءاللہ اُن کا کوئی حل ضرور نکلے گا اور ساتھ ساتھ روزگار کے حوالے سے بہتری کی خبریں تیزی سے آ رہی ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ان دِنوں آپ کو اپنے معاملات میں واضح بہتری ملنے کا امکان ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے انشاءاللہ ہو جائے گا اور سابقہ نقصان بھی پورا ہو سکتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب حالات مختلف ہیں دشمن کو کمزور نہ سمجھیں اس وقت اپنا خیال خود رکھنا ہو گا اور جس بھی کام میںہاتھ ڈالیں بے حد سوچ سمجھ کر ڈالیں تاکہ غلطی نہ ہو۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جس طرف سے بھی رکاوٹیں پیش آ رہی تھیں وہ اب انشاءاللہ دور ہوں گی اور کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جو ناجائز نہ ہو، جائز ہر معاملہ اب بہتری کی جانب ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اُن لوگوں نے ایک مرتبہ پھر تنگ کرنا ہے جو ماضی میں کرتے آئے ہیں ان میں اپنے ہوں یا غیر کسی کا بھروسہ نہ کریں اور نا ہی آپ اپنے دِل کی بات کسی سے کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات ابھی زیادہ مناسب نہیں ہیں آپ کو محتاط ہوکر چلنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی جگہ ایسا مسئلہ پیدا نہ کریں جہاں آپ کی عزت کا مسئلہ اور شہرت کو نقصان پہنچے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اِن دِنوں پھر صحت کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے آپ جس بھی معاملے کو لےکر پریشان ہیں اُس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں اللہ بڑا غفور رحیم ہے سب اچھا ہو گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے بندش وغیرہ محسوس کر رہے ہیںوہ اب انشاءاللہ اس سے جلد نکل جائیں گے لیکن پھر بھی روزانہ سورہ¿ حشر کی تلاوت اونچی آواز سے سنا کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
عشق و محبت اور جذبانی پن کو اپنے اندر سے نکالیں اس میں اب کچھ نہیں رکھا آپ کو انشاءاللہ اب صرف روزگار پر توجہ دینا ہو گی یہ عمل بہترین ثابت ہو گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے اپنے لئے الگ سے راستہ تلاش کر لیا ہے وہ اب ٹھیک کر رہے ہیں اس طرح وہ ایک کامیاب زندگی گذار سکیں گے اور مستقبل میں کامیاب ترین انسان ہونگے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے اپنے معاملات خراب کئے ہوئے ہیں وہ ان کو درست کرنے کی کوشش کریں اور اب ذرا سی بھی غلطی کی گنجائش نہیں ہے بالکل سیدھا ہو کر چلنا ہو گا۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اب کسی جانب سے ضرورت پوری ہونے کی خبر ملے گی جو لوگ کسی بھی مسئلے میں ہیں انشاءاللہ وہ اس سے نکل جائیں گے اور شام تک خوشخبری مل سکے گی۔


