ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک ذاتی خواہش انشاءاللہ پوری ہونے کے قریب ہے جس مسئلے کا عرصہ دراز سے شکار تھے اب اُس سے نکلتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں خوبصورت دن رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اب غیر معمولی حالات سے وابستہ رہے گا آپ کو بے حد سنبھل کر چلنا ہے اپنا ہو یا غیر کسی کا بھروسہ نہیں کرنا اور نا ہی کسی قسم کا لین دین کرنا ہے خیال کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اب اس سے نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جو کام رکاوٹوں کا شکار تھے وہ بھی اب چلنے کا بڑا ہی امکان ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس راستے پر چل رہے ہیں اس پر ایک مرتبہ غور تو کریں کہ کسی جگہ کوئی خرابی تو نہیں ہے لگتا ایسے ہی ہے جیسے کسی جال وغیرہ میں پھنس رہے ہیں استخارہ کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
رب مہربان جگ مہربان،اُس کو راضی رکھیں دِل کے بجائے دماغ سے کام لیں، مت اُس چیز کے پیچھے بھاگیں جو آپ کے نصیب میں نہیں،آپ وقت ضائع کر رہے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب حالات مختلف ہو گئے ہیں اپنی من مرضی کرنے کا وقت گزر گیا ہے اب تو جیسے تیسے آپ کو وقت گذارنا ہے آپ کی زندگی میں دوبارہ عروج آئے گا مگر ابھی انتظار کرنا ہو گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے معاملات ٹھیک کریں سچ بولیں ہر حالات میں اور کسی کوک جھوٹے وعدوں پر نہ لگائیں ان دِنوں آپکو اندرون اور بیرون دونوں طرف سے مخالفت کا سامنا ہے صدقہ دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
غیر متوقع طور پر بدنظری والی کیفیت دکھائی دیتی ہے آپ کو صدقہ لازمی دینا ہے ابھی تین چار دن کسی کام میں ہاتھ نہیں ڈالنا جو ذرا سا بھی رسکی ہو۔آج نظر اتاریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
خرابیاں اب تیزی سے بہتر ہو رہی ہیں اس کا اندازہ آپ کو آج ہی ہو جائے گا اور جس کام کو لے کر پریشان تھے اُس کا حل بھی انشاءاللہ سامنے آ جائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اس وقت روزگار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اس وقت کا اٹھایا ہوا قدم انشاءاللہ بڑا شاندار رہے گا اور مستقبل کو بھی محفوظ بنا دے گا بسم اللہ کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے اپنے لئے کوئی الگ سے سلسلہ بنا لیا ہے وہ اب اس سے مضبوط ہو جائیں انشاءاللہ اب دوسروں کے بغیر اور اللہ کی مدد سے زندگی گذارنا بے حد آسان ہو جائےگا۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپکو اس وقت اندرون خانہ شدید مخالفت کا سامنا ہے کون اپنا ہے اور کون پرایا آپ کو اندازہ ہے پھر بھی ان میں گھسے ہوئے ہیں، کیوں خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔




