Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کسی جانب سے غیبی انداز سے آپ کو مدد مل جائے گی اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی وہ رُک جائےگی انشاءاللہ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
انجان کام سے دور رہیں اور اعتباری لوگ بھی آج کل اعتبار کے قابل نہیں رہے آپ کو جو لالچ دینے کی کوشش کریں اُس کی باتوں میں ہر گز نہ آئیں تو بہتر ہو گا صدقہ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس ایسے کام میں ہاتھ ڈال رہے جس کے بارے میں جانتے نہیں تو اپنی زندگی کی بڑی غلطی کر رہے ہیں اس وقت صورتحال بالکل بھی آپ کا ساتھ نہیں دے رہی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم مسئلے کو آج حل ہونا ہے زائچہ میں سے زحل نکل گیا ہے جو مسئلے پیدا کر رکھا تھا آج کا دن آپ کی رہنمائی بھی کرےگا اور بڑی رکاوٹوں کو بھی دور کریگا بحکم اللہ۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ اچھا وقت ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے لینے کا اور اب قدم اٹھا لیا تو پھر وارے نیارے ہو جائینگے آپ کو شاید اندازہ نہیں ہو رہا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
غیبی انداز سے کوئی سلسلہ بن رہا ہے آپ جس بھی مشکل میں تھے اُس سے انشاءاللہ نکل جانے میں کامیاب ہو جائینگے اور آنے والے دِنوں کے بارے میں بھی اہم اطلاع ملے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جن بھی مشکلات کا شکار ہیں انشاءاللہ اس سے نجات مل جائے گی اور ایک خوشخبری بھی مل سکتی ہے جو لوگ کسی قرض میں پھنسے ہوئے ہیں وہ ریلیف حاصل کریں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اُس دن آپ کو کامیابی ملے گی جس دن آپ اپنے دِل کو قابو میں رکھنے کو تیار ہو جائیںگے آپ کا بس ہی نہیں چلتا،نجانے سارا دن ذہن میں منشور کیوں رکھتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بھی کام کو اپنے لئے مشکل سمجھ رہے تھے وہ آج بہت آسان محسوس ہو گا اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں، کاروباری حضرات کےلئے اچھا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
راتوں رات امیر بننے کے لئے کوئی بھی شاٹ کٹ راستہ اختیار نہ کریں ورنہ آپ بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں جو آپ کے نصیب کا ہو گا وہ خودبخود چل کر آپ تک آئے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے آپ کو سنبھال کر رکھیں نہ دِل کنٹرول میں ہے نہ ہی جذبات اور جسمانی کشش پر توجہ بہت ہی خرابی پیدا کر رہی ہے، عمر کے حساب سے تو بالکل قدم نہیں اٹھاتے،خود سے زیادتی ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ پاک سے خیر کی دُعا کریں اُس نے آپ کو پہلے بھی مشکلات سے بچا لیا تھا اور اب بھی ایسا ہی دکھائی دیتا ہے اس لئے نیت صاف رکھیں کام خود ہی سیدھے ہو جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں