Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

9 مئی کیسز: شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 25 دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور

راولپنڈی (نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے بدھ کو 9 مئی کو درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت دیگر کی ضمانتوں کی توثیق کر دی۔اے ٹی سی کے جج ملک اعجاز آصف نے یہ حکم 9 مئی کے ہنگامے سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔9 مئی کے مقدمات میں نامزد 500 سے زائد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور تمام ملزمان نے حاضری دی۔
پہلی شادی کے کچھ لمحے بعد ہی محسوس ہوگیا تھا کہ غلط شخص کو زندگی کاسہارا بنایا، نادیہ خان کا انکشاف
عدالت نے شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی، 9 مئی کے مقدمات کی اگلی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں