Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

ایسا داماد چاہیے جو 30 سال قبل مر گیا ہو، والدین کا بیٹی کی شادی کے لیے اخبار میں انوکھا اشتہار

ایسا چاہیے جو 30 سال قبل مر گیا ہو، والدین کا بیٹی کی شادی کے لیے اخبار میں انوکھا اشتہار
نئی دہلی (ویب دیسک )مختلف ممالک اور کمیونیٹیز میں کچھ ایسی ثقافت اور رسومات کو اپنایا اور ادا کیا جاتا ہے جو کہ کئی افراد کو حیران بھی کر دیتی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر جنات سے متعلق شادی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

بھارت کے ہمالیہ ریجن میں کچھ ایسی ہی روایات کو اپنایا جاتا ہے جو کہ سب کو حیران اور خوف میں مبتلا کر رہا ہے، اسی طرح کرناٹکا اور کیرالہ کی ریاستوں میں مر جانے والے افراد کی بھی شادیاں کرائی جاتی ہیں۔
مزیدپڑھیں :ایک دوسرے سے اتنی بے تکلفی ۔۔۔عدنان صدیقی سے گلے ملنے والی یہ لڑکی کون ہے
مقامی بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان ریاستوں میں جنات سے شادی کی رسم بھی کافی مقبول ہے، جہاں انتقال کر جانے والے عزیز و اقارب کی جنات سے شادی کرائی جاتی ہے۔

خاص کر جوانی میں انتقال کر جانے والے نوجوانوں کے حوالے سے یہ رسم پوری کی جاتی ہے، جس میں مرنے والے کی روح کی شادی ایک جن یعنی پہلے سے مر جانے والے شخص سے کی جاتی ہے۔

مقامی طور پر اس رسم کو ’پریتھا مادھوی‘ کہا جاتا ہے یعنی روحوں کی شادی، اس رسم کا مقصد مر جانے والوں کی ’آتما کو شانتی‘ دلانا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں