بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صوبےسچوان میں آسمان پردو روز قبل 7 سورج آسمان پر اچانک نمودار ہوئے جنہیں دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی ا۔سوشل میڈیا پر سات ‘سورج’ کی دلکش ویڈیو نے صارفین کو بھی اپنی جانب متوجہ کرلیا ۔ سوشل میڈیا پر چین کے صوبے سچوان میں پیر 19 اگست کو آسمان پر سات سورج نمودار ہونے کی یہ ویڈیو زیرِ بحث ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کے مختلف ممالک میں بلیو مون کا نظارہ بھی کیا گیا تھا۔گزشتہ سال بھی چین میں ایسے دلفریب مناظر کیمرے کی آنکھ میں بند کرلئے گئے تھے ،جس میں بادلوں کے جھر مٹ میں سے آسمان پر تین سورج اور قوس و قزح ساتھ ساتھ دکھائی دئیے۔اس دلکش ویڈیو میں چین کے مشرقی ساحلی علاقے میں بادلوں نے ایسی شرارت دکھائی کہ جیسے ہی سورج بادلوں کے درمیان سے سر نکالے باہر آیا تودائیں اور بائیں جانب بھی اس کا عکس ابھر آیا۔
سورج کے دائیں بائیں دو عکس بنے تو دیکھنے والوں کو ایسا لگا جیسے آسمان پرتین سورج نکل آئے ہوں۔صرف یہی نہیں بلکہ آسمان پر ا±بھرنے والے یہ دونوں عکس ایک دلفریب قوس و قزح کی مدد سے منسلک بھی ہوگئے۔ایسا منفرد اور دلکش نظارہ شاید ہی کبھی دیکھنے کو ملے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمان پر نمودار ہونے والے اس انوکھے منظر کو سن ‘ڈوگز’ کہا جاتا ہے، سورج کی روشنیاں بکھرے ہوئے بادلوں کے خاص ذرات سے ٹکرا کر گزریں تو فضا میں یہ منفرد تبدیلی رونما ہوتی ہے جو دکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے تین سورج ایک ساتھ کھڑے ہوں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھی 3 سورج نکلنے کے دلچسپ مناظر چین کے علاقے موہا کے شہریوں کو دیکھنے کو ملے، سن ڈوگز کا نظارہ مسلسل تین گھنٹے تک آسمان پر رہا۔ صبح 6:30 سے لے کر 9:30 تک شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔اس سے قبل بھی چین کے مختلف علاقوں میں قدرت کا یہ حسین شاہ کار نظر آچکا ہے، جبکہ یہ منفرد مناظر دنیا کے مختلف ممالک میں رونما ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کے علاوہ بادل کے امتزاج سے چاند کی روشنیوں میں بھی اس طرح کی تبدیلی آتی ہے لیکن ایسا دنیا بھر میں بہت کم ہوتا ہے۔
