Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

خاتون پروفیسر کی کلاس روم میں طالب علم سے شادی کی ویڈیو وائرل

کولکتہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک کالج کے کلاس روم میں پروفیسر اور طالب علم کی شادی کی وائرل ویڈیوز نے ہلچل مچا دی، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ضلع نادیہ کے ہری نگاتا ٹیکنالوجی کالج کے نفسیات ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا، جو مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں پروفیسر پائل بینرجی کو عروسی لباس میں ہار پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ طالب علم نے بھی روایتی انداز میں شادی کی رسومات ادا کیں۔

ویڈیوز میں ’ہلدی‘ کی رسم، ہاروں کا تبادلہ اور سات پھیروں جیسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک ویڈیو میں طالب علم کو پروفیسر کی مانگ میں سندور بھرتے اور انہیں گلاب کا پھول پیش کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔پروفیسر پائل بینرجی نے اس شادی کو حقیقت ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک نفسیاتی ڈرامہ تھا، جس کے ذریعے وہ طلبہ کو نفسیات کے تصورات سمجھا رہی تھیں۔ ان کے مطابق کسی نے ویڈیو لیک کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں، پروفیسر بینرجی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بغیر کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔

ملک میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

یہ بھی پڑھیں