Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

چینی کمپنی نے مچھر ایئرڈیفنس سسٹم متعارف کروادیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے “فوٹون میٹرکس” (Photon Matrix) کے نام سے جدید لیزر سسٹم متعارف کروایا ہے، جو ایک سیکنڈ میں 30مچھر مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دی سن کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق یہ آلہ جدید LiDAR ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو صرف تین ملی سیکنڈ میں مچھر کی شناخت، اس کا زاویہ اور سائز معلوم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیسے ہی مچھر کی شناخت ہوتی ہے، دوسرا لیزر بیم فائر کر کے اسے فضا میں ہی مار دیتا ہے۔

فوٹون میٹرکس اپنے اطراف کی اسکیننگ بھی کرتا ہے تاکہ انسانوں یا پالتو جانوروں کو نقصان نہ پہنچے۔ کمپنی کے مطابق یہ آلہ صرف مچھروں پر حملہ کرتا ہے، جب کہ تیز رفتار مکھیوں جیسے کیڑوں کو نظر انداز کرتا ہے، جو انسانی ماحول میں عام ہوتے ہیں۔

اگرچہ یہ سسٹم اس وقت پروٹوٹائپ مرحلے میں ہے، مگر اس کی پہلی کھیپ اکتوبر 2025 میں فروخت کے لیے دستیاب ہونے کی امید ہے، جب کہ بڑے پیمانے پر پیداوار مارچ 2026 میں شروع ہوگی۔

اس ایجادکے بانی جم وونگ کے مطابق، یہ دنیا کا پہلا “مچھر ایئر ڈیفنس سسٹم” ہے جو مچھروں کو محفوظ طریقے سے شناخت اور ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور گھریلو استعمال کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔

Indiegogo پر جاری کراؤڈ فنڈنگ مہم کے ذریعے اس منصوبے کے لیے رقم جمع کی جا رہی ہے، جس نے ابتدائی ہدف حاصل کر لیا ہے۔

یہ آلہ واٹر پروف ڈیزائن رکھتا ہے، اور پاور بینک یا پورٹیبل پاور اسٹیشن سے چلایا جا سکتا ہے۔

بیسک ورژن: 3 میٹر (9.84 فٹ) تک کی رینج
پرو ورژن: 6 میٹر (19.6 فٹ) تک کی رینج
دونوں ورژنز کا اسکین زاویہ 90 ڈگری ہے۔
قیمت کے لحاظ سے:

بیسک ورژن: $468
پرو ورژن: $668
(یہ ابتدائی “Early Bird” قیمتیں ہیں)
واضح رہے کہ مچھر سالانہ 700,000 سے زائد اموات کا سبب بنتے ہیں، جن میں ملیریا، ڈینگی، چکن گونیا اور دماغی سوزش جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ اس تناظر میں یہ لیزر سسٹم ایک انقلابی قدم سمجھا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں