Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پانچ بیویوں کا شوہر اور 11 بچوں کا باپ، منفرد خاندان سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں عجیب و غریب رشتے اور تعلقات اکثر توجہ کا مرکز بنتے ہیں، لیکن حال ہی میں ایک ایسے خاندان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جس میں ایک شخص اپنی پانچ بیویوں کے ساتھ نہ صرف خوشگوار زندگی گزار رہا ہے بلکہ ان سب سے 11 بچوں کا باپ بھی ہے۔

یہ غیر معمولی خاندان “بیرٹ فیملی” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر اس خاندان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جسے 27.7 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب شوہر گھر آتا ہے تو پانچوں بیویاں—جیس، گیبی، ڈیانا، کیم اور اسٹار—اپنے اپنے کام چھوڑ کر شوہر کو “کس” کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے لگتی ہیں۔ کسی کے ہاتھ میں بچہ ہوتا ہے، کوئی برتن دھو رہی ہوتی ہے، کوئی صوفہ درست کر رہی ہوتی ہے، لیکن سب کچھ چھوڑ کر وہ شوہر کی توجہ حاصل کرنے کے لیے لپک پڑتی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا گیا:
“جب شوہر گھر آتا ہے اور ہم سب پہلے اسے کس کرنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہیں۔ تھوڑا صحت مند مقابلہ کرنے میں کوئی حرج نہیں!”

مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پانچوں “سسٹر وائیوز” کے ساتھ رشتے میں خوش ہے اور ان سب کے درمیان کوئی جسمانی تعلق نہیں، بلکہ باہمی اتفاق اور محبت کی فضا ہے۔ وہ سب نہ صرف مل جل کر رہتے ہیں بلکہ بچوں کی پرورش بھی ایک ٹیم کی طرح کرتے ہیں۔

جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس طرزِ زندگی کو “دلچسپ” اور “محبت بھرا” قرار دیا، وہیں کئی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
“یہ رشتہ غیر فطری اور مایوس کن ہے”
جبکہ ایک صارف نے لکھا:
“پانچ بیویوں کا ایک شوہر؟ یہ دیکھ کر میری روح کانپ گئی!”

تاہم اس خاندان کا کہنا ہے کہ وہ معاشرتی تنقید کی پرواہ کیے بغیر اپنی مرضی کی زندگی خوشی خوشی گزار رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tom Holland (@tomholland2013)


مزیدپڑھیں:سعودی عرب: ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

یہ بھی پڑھیں