Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

30 سالہ لڑکے کے عشق میں مبتلا خاتون نے شوہر، بچے چھوڑ دیے

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک ایسا واقعہ سامنے میں آیا جس کو سن کر ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا، 51 سالہ خاتون اپنے سے 21 سال چھوٹے لڑکے میں عشق میں مبتلا ہو کر شادی کرنے کے لئے اپنا گھربار چھوڑ کر بھارت آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بھنڈ میں رہنے والے نوجوان کے پیار میں برازیل کی ایک خاتون ایسی دیوانی ہوئیں کہ انہوں نے اپنا ناصرف اپنا گھر چھوڑ دیا بلکہ اپنے ملک کو بھی چھوڑ کر بھارت صرف نوجوان سے شادی کرنے کیلئے آگئیں۔

اس معاشقے میں کافی ٹوئسٹ بھی ہیں، مثال کے طور خاتون ، نوجوان سے عمر میں کافی بڑی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی عمر کے لڑکے سے شادی کرنے کے لئے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا، یہاں تک کہ برازیل میں اپنے بچوں کو بھی چھوڑ کر بھنڈ آگئیں۔

اب 51 سالہ برازیلین خاتون اپنی عمر سے 21 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ دونوں نے اپنی شادی کا دعوت نامہ ضلع کلیکٹر کو بھی دیا ہے ۔

خاتون کا نام روزی نائیڈ شکیرا ہے اور وہ برازیل کی رہنے والی ہیں جبکہ نوجوان کا نام پون گوئل ہے۔

پون کچھ میں سیکورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے ۔ ایک سال پہلے جب روزی کچھ گھومنے گئی تھی تب دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں کی دوستی ہوئی, برازیل لوٹنے کے بعد روزی اور پون سوشل میڈیا کے ذریعہ جڑے رہے۔

مزید پڑھیں۔اینٹی اسموگ گنز کے استعمال سے لاہور میں پانی کی قلت کا خطرہ

یہ بھی پڑھیں