Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

مارگلہ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بجھانے کیلئے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ۔ پاک بحریہ کے فائرفائٹرز،4 فائر ٹینڈرز ااور 4واٹر باؤزر سول انتظامیہ کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کا ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے

پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر اداروں کے بروقت ریسکیو آپریشن سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور کافی حد تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پاک فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے دیر کے جنگلات میں لگی ہوئی آگ کو مکمل بجھانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں پر ایک بارپھر شدید آگ بھڑک اٹھی، مارگلہ کے فیصل مسجد سے ملحقہ مارگلہ پہاڑیوں میں دو مقامات پر آگ لگی ہے ۔آگ کو بجھانے کیلئے پاک بحریہ کی امدادی کاروائیاں جاری۔ پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 4 واٹر باؤزرز سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ترجمان کے مطابق آگ گاندیا کلنجر کے علاقے میں لگی ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے تیس جوان آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔ وائلڈ لائف حکام نے آگ لگانے کے عمل میں مشبہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔یادرہے کہ سترہ میل کے علاقے میں بھی پہاڑ پر کل شام سے آگ لگی تھی رواں ہفتے ٹریل تھری،ٹریل فائیواورای الیون سیکٹرمیں مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں