Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام 1448 کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

محرم الحرام کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی رواں ماہ کے آخر میں ملک بھر میں 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ان تعطیلات کا باضابطہ اور حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ابتدائی فلکیاتی اندازوں اور ماہرینِ فلکیات کی پیش گوئی کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی یومِ عاشور، 25 اور 26 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں ہوگا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھی آج شام کو اجلاس ہوگاجب کہ یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ بھی تبدیل کیا جاتا ہے ۔

خیال رہے کہ ماضی میں غلافِ کعبہ ماہ ذوالحج میں تبدیل کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں۔امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ سمیت 12 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں