Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ سمیت 12 افراد ہلاک

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس کے بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے، جہاز میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثہ دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اس سے قبل امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں۔امریکی صدر کی بھی معاہدے کی تصدیق، بحری ناکہ بندی ختم، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں