Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاربرطرف، ایک افسر کی تنزلی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد تھانہ نون کے ایس ایچ اوسمیت 4پولیس افسر ملازمت سے برطرف ، ایک اور افسر کو ڈاکوؤں سے برآمد شدہ قیمتی سامان چوری کرنے اور ناقص تفتیش کرنے میں ملوث ہونے پر تنزلی کر دی۔ یہ فیصلہ اسلام آباد کے نون اور ترنول پولیس سٹیشنوں میں ایک انکوائری میں غیر قانونی طریقوں کے انکشاف کے بعد سامنے آیا۔

ایس پی آئی ایریا زون کی طرف سے کی گئی انکوائری میں تھانہ نون پولیس کے ایس ایچ او، ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل قصوروارقرار پائے جس کے نتیجے میں انہیں ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔ مزید برآں، ترنول پولیس سٹیشن کے ایک سب انسپکٹر کو بھی اسی طرح کے الزامات میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

تھانہ نون کے ایس ایچ او کی تادیبی معاملات میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ 2021 میں، پشاور پولیس کو قتل میں مطلوب4 افراد کو حراست سے فرار کروانے کے بعد اسے برطرف کر دیا گیاتھا اگرچہ اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کے بعد اسے بحال کر دیا گیا تھا لیکن ایک اور اپیل کے بعد اسے سب انسپکٹر کے عہدے پر بحال کرنے سے پہلے ابتدائی طور پر اس کا رینک کم کر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کر دیا گیا ۔

برطرفی کے احکامات ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی رضا کی جانب سے جاری کردیئے، ایس ایچ او واہ کینٹ، راولپنڈی کی خصوصی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو کیپٹل پولیس نے چونگی نمبر 26، نون تھانے کے قریب سے گرفتار کیا اور بعد میں بغیر کوئی قانونی کارروائی کئے چھوڑ دیا۔

ملزمان نے دعویٰ کیا کہ انہیں پولیس فورس اہلکاروں نےرشوت لے کررہا کیا ۔انکوائری میں ان الزامات کی تصدیقسامنے آگئی ، اہلکاروں کی جانب سے 28 اگست کو جواب پیش کیا گیا تاہم، ان کے زبانی اور تحریری جوابات غیر تسلی بخش قرار پائےجو کہ پیشہ ورانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ نتیجتاً پنجاب پولیس (E&D) رولز-1975 کے تحت سنگین بدانتظامی کے مجرم قرارپائے گئے
اب بینکوں میں 5 لاکھ روپے تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

یہ بھی پڑھیں