Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

وفاقی دارالحکومت ٹریفک کی صورتحال،اسلام آباد کے 29 مقامات سیل کردیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کو مکمل سیل کردیا گیا ہے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حکومت نےتمام میٹرو بسیں بند کردیں: ریڈ لائن، گرین لائن، اورنج لائن، بلیو لائن، فیڈر روٹس اور گلابی بسیں بند کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد ایکسپریس وے کے دونوں اطراف اور لہرتر روڈ تک کھنہ پل پر بندش دیکھی گئی۔ فیض آباد میں صرف ایک لین کھلی ہے۔سری نگر ہائی وے دونوں طرف ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ تک پہنچنے اور واپس آنے کیلئے سری نگر ہائی وے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ راولپنڈی ٹرین اسٹیشن سے سرینگر ہائی وے، کیپٹن کرنل شیر خان روڈ (پرانی آئی جے پی روڈ) سے پشاور روڈ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

بہارہ کہو انٹری ایگزٹ سترا میل پوائنٹ پر بند کردیا گیاہے۔سنگجانی پوائنٹ پر جی ٹی روڈ دونوں اطراف کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔- ہفتہ وار بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں۔*راوت ٹی کراس* ٹریفک کیلئے بند ہے۔ مارگلہ روڈ کے انٹری اور آوٹ پوزیشن کھلی رکھی گئی ہے۔ دیگر تمام داخلی/خارجی راستے بند ہیں۔- M1 اور M2 ٹریفک کیلئے کھلے ہیں۔

سری نگر ہائی وے سے موٹروے تک رسائی کھلی ہے۔مختلف مقامات پر بندش کی وجہ سے بڑی سڑکوں پر بھیڑ ہے۔ پولیس حکام نے واضع کیا کہ اگر آپ جلدی میں ہیں تو کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے مارجن ٹائم 30 منٹ رکھیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروز اتوار 08 ستمبر2024 سونے کی قیمت میں کمی کا سامنا

یہ بھی پڑھیں