مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک) عمرہ کے خواہشمندوں کیلئے سعودی عرب سے بڑی خبرآگئی۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی خواہش پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کر دی نئے فیصلہ کے بعد روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری اورریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کیلئے سال بھرانتظارکی پابندی کی شرط ختم کردی ۔
سعودی وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے شہری اور عمرہ زائرین اب سال میں ایک سے زائد بار روضہ رسول پرحاضری اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرسکیں گے۔ نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔
لاہور، معروف قوال شہزاد خان سنتو کی اہلیہ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی،ملزم بھاگنے پر مجبور




