Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

لاہور، معروف قوال شہزاد خان سنتو کی اہلیہ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی،ملزم بھاگنے پر مجبور

لاہور(نیوزڈیسک) تھانہ ہیئر کی حدود بیدیاں روڈ پر معروف قوال شہزاد خان سنتو کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی اور مسلح افراد سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بناکر مال لوٹ کر فرار ہوئے۔ تین ڈاکوؤں نے قوال شہزاد خان سنتو کے فارم ہاؤس میں گھس کر سیکورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھ کرفارم ہاوس پر واردات کرنے کی کوشش کی

ڈکیتی کی واردات دیکھ کر اہلیہ نے واش روم میں گھس کر فائرنگ کی جس پر ملزمان فرار بھارگنے پر مجبور ہوگئے تاہم سیکورٹی گارڈ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

پولیس کے نفری شہزاد سنتو کے فارم ہاؤس پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر زرائع کی مدد سے گردونواح میں چیک کیا جا رہا ہے، فوزیہ شہزاد کی مدعیت میں 3 نا معلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی کینٹ کی ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کردی اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔
گجرات ، کوئلے کے دھویں نےپانچ بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

یہ بھی پڑھیں