Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

گجرات ، کوئلے کے دھویں نےپانچ بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

گجرات (نیوزڈیسک)گجرات کے علاقے میں کوئلے جلانے کے بعد دھویں کے باعث دم گھٹنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔افسوس ناک واقعہ بولے پُل کے قریب گھرمیں پیش آیاجہاں بچوں نے سردی سے بچنے کیلئےکمرے میں کوئلوں کی انگیٹھی جلارکھی تھی۔
گجرات پولیس کے مطابق بچے گھر پر اکیلے تھے ،والد مزدوری پر جبکہ والدہ سامان لینے بازار گئی ہوئی تھی۔جاں بحق ہونے والوں میں 4 بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہے، عمریں 13 سے 6 سال کے درمیان تھیں۔ بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں جبکہ ڈاکٹروں نے مذکورہ بچوں کی موت کی تصدیق کردی۔

کوئلے کی گیس سے 5 معصوم بچوں کی موت کا دل دہلا دینے والا واقعہ
گجرات کے علاقے شاہ جہانگیر روڈ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کوئلے کی گیس کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔واقعہ دل پسند بیکری کے قریب پیش آیا۔ بچوں کی والدہ، جو کوئلہ جلا کر گھر سے باہر گئی تھیں، واپس آ کر دیکھا تو ان کے پانچ بچے بے ہوش پڑے ہوئے تھے۔ متاثرین کو فوراً عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے تمام بچے جانبر نہ ہو سکے۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کے نام اور عمر:
1. لائبہ دختر محمد شفیق (13 سال)
2. باشم ولد محمد شفیق (11 سال)
3. بادی ولد محمد شفیق (10 سال)
4. ستان ولد محمد شفیق (6 سال)
5. سالم ولد محمد فیاض (1 سال)
واقعے کی اطلاع پر تھانہ سول لائن کی ٹیم جائے وقوعہ اور اسپتال پہنچی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ہزارہ ڈویژن میں سی این جی اسٹیشن دو دن کیلئے بند

یہ بھی پڑھیں