مکہ مکرمہ ( اوصاف نیوز) حرمین افیئرز اتھارٹی نے عمرہ کرنے کے لیے درکار اوسط وقت کا جدول جاری کر دیا ہے جس میں طواف، سعی اور مروہ سے واپسی تک کا کل وقت بتایا گیا ہے۔
جدول کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کا اوسط وقت کم ہو کر 116 منٹ رہ گیا ہے، انتظامی اقدامات سے عمرہ زائرین کی سہولت میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں ماہ کیے گئے سروے میں 92 فیصد عازمین نے مطاف کے صحن سے طواف کیا۔ صحن مطاف سے طواف کا دورانیہ دیگر مقامات سے کم ہے۔
حرمین افیئرز اتھارٹی کے مطابق مطاف صحن کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کرنے سے رش میں نمایاں کمی آئی ہے اور طواف، سعی اور مروہ سے واپسی کا کل وقت تقریباً 116 منٹ ہے۔ جدول کے مطابق مطاف کے صحن سے طواف میں اوسطاً 42 منٹ لگتے ہیں اور سعی کے 7 چکروں کے لیے 46 منٹ درکار ہیں۔
جامع مسجد میں داخل ہونے اور مطاف کے صحن تک پہنچنے میں 15 منٹ لگتے ہیں، مطاف سے صفا تک جانے کا اوسط وقت 13 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ حرمین شریفین کے شعبہ امور کے شیڈول کے مطابق مطاف صحن صرف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے، بالائی منزلیں صرف طواف کرنے والوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پی سی بی نے محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا




