Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

پاکستان میں جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیےاہم اقدام ، پلاسٹک کے نئے نوٹ متعارف کرانے کا منصوبہ

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی، رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی کے لیے مزید ہنگامی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف کے وفد کو جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے پلاسٹک کے نئے نوٹ جاری کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔
چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے،شہباز شریف
ایسے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت ملکی رپورٹس جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ انسداد بدعنوانی کے اداروں کی کارکردگی پر ماہرین سے رپورٹ تیار کرے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی اس شرط پر عمل درآمد وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور نجکاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں