Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بدلتی ہوئی صورتحال کو گہری تشویش سے دیکھ رہا ہے۔ پاکستان نے خطے میںجنگ روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

پریس ریلز میں‌کہا گیا کہ 2 اپریل 2024 کو، پاکستان نے شام میں ایرانی قونصلر دفتر پر حملے کے خطرات کو پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں ایک بڑی کشیدگی کے طور پر اشارہ کیا تھا۔آج کی پیشرفت سفارتکاری کے ٹوٹنے کے نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر واقعہ کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل ،نوٹیفیکیشن جاری
یہ کشدگی سنگین مضمرات کو بھی واضح کرتی ہے کہ جہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے وہاں اقوام متحدہ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ چکی ہیں کہ وہ عالمی سطح پر صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرے۔ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں