Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پریکٹس اینڈ پروسیجر کی نئی کمیٹی تشکیل، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر بھی شامل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفرید ی نے سپریم کورٹ کی کمان سنبھال لی، نئے چیف جسٹس نے چارج سنبھالتے ہی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نوکردی ۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں تین جج صاحبان شامل ہونگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو بھی بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔
مریخ پر جنگ ہوگی، 2025 یورپ کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، باباوانگا کی پیشنگوئی

یہ بھی پڑھیں