Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

مریخ پر جنگ ہوگی، 2025 یورپ کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، باباوانگا کی پیشنگوئی

لندن (نیوزڈیسک ) بلغاریہ کی نابینا خاتون باباوانگا کی متعدد پیشگوئیاں سچ ثابت ہورہی ہیں ۔بابا وانگا نے اپنی ایک پیشگوئی میں کہا کہ2025میں یورپ میں تباہ کن جنگ ہو گی اور آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، یورپ کا زوال اور تباہی کا عمل شروع ہو جائیگا۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق باوانگا نے یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کر رکھی ہے جو 2025 میں تباہی کا باعث بنے گی، یہ پیش گوئی جو خاص طور پر جاری جیو پولیٹیکل تناو کی روشنی میں پریشان کن ہے۔

ان کا دعوی تھا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025سے شروع ہوجائے گا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔ بابا وانگا نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2043 تک یورپ مسلمانوں کے زیراثر آجائے گاجبکہ 2076تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

بابا وانگا کے مطابق انسان 2028تک زہرہ پر جائے گا، 2170 میں دنیا میں شدید قحط، 3005میں انسان مریخ پر ہوگا اور وہاں جنگ ہوگی۔ 3797سے زمین کی تباہی کا آغاز ہو گا اور 5079کائنات کے خاتمے کا سال ہوگا۔

بابا وانگا کی ماضی میں کی گئیں بیشتر پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں، انہوں نے 2024میں جنگ کے واقعات میں اضافے کا بتایا تھا، ان کی ٹوئن ٹاورز حملے، یوکرین میں چرنوبل آفت، شہزادی ڈیانا کی موت، دوسری جنگ عظیم، سوویت یونین کی تحلیل، اسٹالن کی موت،کرسک سب میرین ڈیزاسٹر ، 2004 کے سونامی اور 1985 کے زلزلے کی پیش گوئیاں بھی سچ ثابت ہو چکی ہیں۔

جیل خانہ جات سندھ افسران کی تنخواہوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں