Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

جیل خانہ جات سندھ افسران کی تنخواہوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے جیل خانہ جات سندھ کے افسران تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔جس کے مطابق سینئر اور جونیئر آفیسرز کی تنخواہیں پولیس کے افسروں کی تنخواہوں کے برابر کر دی گئی ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی جیل سندھ کی تنخواہ میں 80 ہزار کا اضافہ کیا گیاہے جبکہ ڈی آئی جی، اے آئی جی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ گریڈ 19 کے افسران کیلئے 66 ہزار کا اضافہ عمل میں لایا گیا ہے ۔

ایس پی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی تنخواہوں میں 51200 کا اضافہ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیلئے ماہانہ 29200 کا اضافہ کیا گیاہے ۔ دوسری طرف اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل و دیگر کو 19688 روپے اضافی ملیں گے۔
ایف بی آر کی ٹیکس نیٹ بڑھانے کی تیاریاں، ایلیٹ کلاس کا گھیرا تنگ ،نادرا سے تعاون مانگ لیا

یہ بھی پڑھیں