وانا(نیوزڈیسک)اسپن وام میں سکیورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 6 خوارج واصل جہنم اور 6 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر اسپن وام میں آپریشن کیا، دوران آپریشن سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، دوران آپریشن 6 خوارج ہلاک جبکہ 6 خوارج زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ،ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرئنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
لندن میں قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ،ملائیکہ بخاری، شایان علی سمیت 23 پاکستانیوں کے نام پی سی ایل میں شامل
