اسلام آباد( نیوزڈیسک) لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما ملائیکہ بخاری، شیان علی سمیت 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلئے ، ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیاہے۔
پی سی ایل میں شامل افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان آنے کی صورت میں ان افراد کو گرفتار کر کے پاکستان میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔نواز شریف کی لندن رہائشگاہ کے باہر احتجاج کیلئے شہرت پانے والے شایان علی اور پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کر لئے ۔
ذرائع کے مطابق لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبہ طارق، وقاص چوہان، محسن حیدر، ضمیر اکرم، سردار تیمور، محمد پرویز علی اور رخسانہ کوثر کے نام شامل ہیں۔شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، ظہیر احمد، رحمان انور اور محمد صادق خان کے نام بھی پی سی ایل میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق خدیجہ کاشف، محمد نوید افضل ، شہزاد قریشی، سلیمان علی شاہ اور بلال انور کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔23 افراد کے پاسپورٹ معطل کر کے تمام شامل افراد کی حوالگی کیلئے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
سابق سینیٹر زاہد خان کی اے این پی سے راہیں جدا،مسلم لیگ ن میںشمولیت کا امکان

