پشاور:( نیوز ڈیسک) سابق سینیٹر زاہد خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دی۔ذرائع کے مطابق اے این پی کے دیرینہ رہنما نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، سابق سینیٹر زاہد خان کل ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
باوثوق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زاہد خان وفاقی وزیر امیرمقام کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔واضح رہے گزشتہ کئی مہینوں سے اے این پی کی پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
عوا می نیشنل پارٹی (اے این پی) سے راہیں جدا کرنے والے سابق سینیٹر زاہد خان نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ زاہد خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کرکے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی صدر نواز شریف نے بھی لندن میں ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ دوران گفتگو شہباز شریف سے کہا تھا کہ میں سیاست نہیں کرنا چاہتا ہوں، جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ جیسے لوگوں کو سیاست نہیں چھوڑنی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے اے این پی قیادت سے اختلافات تھے، اس لیے ن لیگ میں شامل ہو رہا ہوں۔
ذرائع کے مطابق سینئر زاہد خان سیاستدان اپنے آبائی علاقے اڈی گرام دیر میں ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔وفاقی وزیر امیر مقام کل اُن سے ملاقات کیلئے اڈی گرام دیر جائیں گے۔
کشمالہ طلعت ایشیا کی دوسری بہترین خاتون شوٹر قرار

