Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

تاریخ میں پہلی بار سعودی صحرا الجوف میں ریکارڈ برفباری نے شہریوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

ریاض(نیوزڈیسک) انسانی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا الجوف نے سفید چادر اوڑھ لی ،۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح سعودی عرب بھی متاثر ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کے علاقے الجوف میں پہلی مرتبہ نایاب برفباری ہوئی ہے، جس نے اس کے خشک صحرا کو برف سے ڈھانپ لیا ہے۔ شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد یہ غیر معمولی موسم منظر نے مقامی افراد اور موسمی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، الجوف کے پہاڑوں اور وادیوں میں اب برف جمی ہوئی ہے اور وادیوں میں نئے سرے سے آبشاریں بہ رہی ہیں۔ ان منفرد موسمی حالات کے باعث علاقے میں موسم بہار کے دوران پھولوں اور پودوں کی بھرپور نمو کی توقع ہے۔

موسم کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سعودی حکام نے طوفانی بارشوں، مزید بارش اور ژالہ باری کے خدشات کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اسی طرح کے موسم کی رپورٹس متحدہ عرب امارات سے بھی موصول ہوئی ہیں، جو بحر عرب سے آنے والے کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کا شمار صحرائی اور گرم علاقوں میں ہوتا ہے مگر سعودی عرب میں تیز بارشوں، ژالہ باری، آبشار، پہاڑوں اور صحراؤں میں برفباری ، ہریالی بھی ریکارڈ کی گئی ہے ۔متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کا یہ غیر معمولی واقعہ بحیرہ عرب میں درجہ حرارت کے کم دباؤ سے پیدا ہوا۔

واقعہ اس لئے باعث حیرت ہے کہ عرب خطے کا درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ٹھنڈ کا اچانک ابھرنا واقعی حیران کن تھا۔اس رجحان کی وجہ سے سعودی عرب اور ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ اولے اور بارش بھی ہوئی۔

برف باری کے بعد صحرائی علاقے الجوف کا منظر ہی بدل گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے وہاں کا رخ کیا۔الجوف میں برفباری کے بعد کے مناظر کی بہت سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

آج بروزپیر11 نومبرپاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کا حال جانئے؟

یہ بھی پڑھیں